دنیا
10 جولائی ، 2012

امریکی کمانڈوز کے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

 امریکی کمانڈوز کے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی…محمد رفیق مانگٹ… دنیا بھر میں امریکی کمانڈوز کی دہشت گردی کے خلاف خفیہ کارروائیوں کے نام پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ لکھتا ہے کہ شمالی افریقا کے ایک پل سے نائیگردریا میں ایک لینڈ کروز گرنے سے 6افراد ہلاک ہوئے ۔مرنے والوں میں تین مرد اور تین خواتین شامل تھیں۔ریسکیو ٹیمیں یہ دیکھ کے حیران رہ گئی کہ مرنے والے تینوں مرد امریکی کمانڈو تھے۔اخبار سوال کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ایک پسماندہ اور دور افتادہ ملک مالی میں امریکی کمانڈوز کیا کررہے تھے جب کہ ایک ماہ قبل امریکا نے ان کی حکومت سے ملٹری تعلقات معطل کردیئے تھے ۔دس ہفتے گزرنے کے باوجود اس راز کی ابھی تک حکام وضاحت نہیں کرسکے۔ اخبار لکھتا ہے کہ 20اپریل کے حادثے نے بے نقاب کردیا کہ امریکی اسپیشل فورسز کئی ماہ سے مالی میں کام کر رہی ہیں اور یہ بھی واضح کردیا کہ امریکی کمانڈوالقاعدہ کے خلاف شمالی افریقا میں کارروائیوں میں مصروف ہے۔اوباما انتظامیہ عوامی سطح پرایسے کسی بھی خفیہ مشن کی تردید کرتی ہے۔اخبار نے دنیا بھر میں امریکی کمانڈوز کی کرتوتوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ وہ وہاں پر جس مشن کے لئے تعینات کیے گئے ان پر ان کی توجہ کم بلکہ غیرا خلاقی سرگرمیوں پر زیادہ ہے ،ان کمانڈوز کے ساتھ مرنے والی تینوں خواتین مراکش کی کال گرل تھیں۔ حکام حادثے کے تما م پہلووں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

مزید خبریں :