10 جولائی ، 2012
کراچی… محمد رفیق مانگٹ…جنوبی کوریا کے اس وقت16جوہری ری ایکٹرز آپریشنل ہیں جن سے 15252میگاواٹ بجلی پید ا کی جا رہی ہے جو کہ کل پیداواری صلاحیت کا 79فی صد ہے۔1837میگاواٹ کے دو مزید پلانٹس ابھی آزمائشی مراحل میں ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے نے جنوبی کوریا کے جوہری ری ایکٹرز پراپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کل21ری ایکٹرز کی مجموعی پیداواری صلاحیت19259میگا واٹ ہے اور دو اضافی ری ایکٹرز بھی آپریشنل کے لئے تیار ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا 23جوہری ری ایکٹرز 21ہزار میگاواٹ کی پیدواری صلاحیت کا حامل ہے۔