24 جون ، 2017
کراچی میں گزشتہ شب دہشت گردی کا نشانہ بننے والے اے ایس آئی محمد خالد کی تدفین اورنگی کے مقامی قبرستان میں کردی گئی، اہل خانہ نے حکمرانوں سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
عید الفطر پر اہلیہ کو شاپنگ کیلئے لے جانے کیلئے کہا کہ تیار رہنا جلد لوٹ آؤ ں گا ،لیکن خبر آئی توایسی کہ پاؤں تلے زمین نکل گئی ۔
گھر میں بڑے ہونے کے باعث سب کا خیال رکھنے اور والد بن کر بہنوں کی ذمہ داریاں ادا کرنے والا بھائی سفاک دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بن جائے تو گھر میں کہرام مچ جاتا ہے۔
چھوٹے بھائی کہتے ہیں کہ بھائی کی جان چلی گئی، اس سے بڑھ کر اور دکھ کیا ہوگا۔
محمد خالد کو جمعے کو عین افطار کے وقت سائٹ ایریا میں ہوٹل پر دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ قتل کردیا کیا گیا تھا۔
خالد کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کی گئی جبکہ شہید کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔