کھیل
10 جولائی ، 2012

سری لنکا 337 رنزبناکر آؤٹ، پاکستان کیخلاف 111 رنز کی برتری

سری لنکا 337 رنزبناکر آؤٹ، پاکستان کیخلاف 111 رنز کی برتری

پالی کیلے…تیسرے ٹیسٹ تیسرے روزسری لنکا کی پوری ٹیم 337 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اس طرح اس نے پاکستان کی پہلی اننگز کے اسکور 226 پر 111 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ جنید خان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم نے 44 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، تیسرے روز کھیل کا پہلا سیشن سری لنکن بیٹسمینوں کے نام رہا، پرانا وتانا اور سمارا ویرا نے چوتھی وکٹ کی شکست شراکت میں 143 رنز بنائے۔پرانا وتانا 75 اور سماراویرا 73 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد پریرا اور کلاسیکارا نے 8 ویں وکٹ کی شراکت میں 84 رنزبناکر سری لنکا کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔پریرا نے 75 اور کلاسیکارا نے 33 رنز بنائے۔ جنید خان نے 5 ، سعید اجمل نے 3 جبکہ عمر گل اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :