خصوصی رپورٹس
27 جون ، 2017

اس عید پر بنائیں فرائیڈ دھاگا کباب

اس عید پر بنائیں فرائیڈ دھاگا کباب

عید کی تیاریوں کو لے کر جہاں لوگ بازاروں کا رخ کرتے ہیں وہیں خواتین کے لیے گھر میں ایک شعبہ کچن بھی ہے جہاں اس خاص موقعے پر خاص پکوان تیار کیے جاتے ہیں اور اس کے لیے تیاریاں چاند رات سے ہی شروع کردی جاتی ہیں۔

میٹھی عید یعنی عید الفطر پر جہاں میٹھے کی بہتات ہوتی ہے وہیں پر چٹخارے دار مزیدار پکوان بھی پکتے ہیں جن میں کئی اقسام کی بریانی، کڑاہی، قورمہ اور پلاؤ جیسی ڈشیں شامل ہیں۔

عید کے دوسرے روز ہم آپ کو لذیذ فرائیڈ دھاگا کباب کی ترکیب بتاتے ہیں جسے بنا کر آپ اپنے دسترخوان میں مزید ڈش سجاسکتے ہیں بلکہ اس پرمسرت موقع پر اپنے اہلخانہ کو بھی خوش کرسکتے ہیں۔

دھاگا کباب بنانے کی ترکیب کچھ اس طرح ہے۔

اجزاء:

گائے کا قیمہ آدھا کلو(مشین کا پسا ہوا)

بھنے چنے دو کھانے کے چمچے

خشخاش ایک کھانے کا چمچ

سفید ذیرہ ایک چائے کا چمچے

چھوٹی الائچی 4 عدد

کالی مرچ 4عدد

لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

نمک حسبِ ذائقہ

لونگ 2 عدد

ڈبل روٹی کے سلائس 2 عدد

پیازتلی ہوئی ایک عدد

ہری مرچ 4 عدد

کچا پپیتا 2 کھانے کے چمچ

لیموں دو عدد

پسا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ

ہرا دھنیا کٹا ہوا ایک گٹھی

ترکیب:

پہلے چنے، خشخاش، سفید ذیرہ، چھوٹی الائچی، کالی مرچ، لال مرچ، نمک اور لونگ ملا کر باریک پیس لیں۔ اب اسے قیمے میں ڈبل روٹی کے سلائس کے ساتھ شامل کرکے چوپر میں پیس لیں۔

پھر اس میں پیازاور ہری مرچ ملا دیں۔ اس کے بعد کچا پپیتا شامل کرکے اچھی طرح گوندھیں اور 10 منٹ کے لیے رکھ دیں۔

اب چھوٹے چھوٹے گول کباب بنا کر فرائینگ پین میں شیلو فرائی کر لیں۔ جب سارے کباب تل جائیں تو ایک بڑے توے یا فرائینگ پین میں تلے ہوئے کباب پھیلا کر رکھیں۔

تالے ہوئے کبابوں پر اوپر سے لیموں کا رس، گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا ڈال کر 5 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں

لیجیے مزیدار دھاگا فرائیڈ کباب تیار ہیں۔

مزید خبریں :