10 جولائی ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…گلیمرسے بھر پور کر دار ادا کر نے والی کر ینہ کپو ر اب راج نیتی کے سیکو ئل میں ایک مختلف کر دار میں نظر آئیں گی۔ انتہائی تیزی سے گردش کرتی خبروں کے مطابق کرینہ پرکا ش جھا کی نئی آنے والی فلم میں ہندو ستا نی وزیر ِ اعظم کا کر دار ادار کر رہی ہیں جس میں وہ شو خ و چنچل ہیرؤئن کے بجا ئے سا دہ اور سنجیدہ روپ میں پر دہ اسکرین پر نمو دار ہو ں گی ۔ کر ینہ اس فلم میں ایک با ر پھر اجے دیو گن کے سا تھ ہیں جو اس سے قبل بھی کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں اور ذرائع کے مطابق کر ینہ کی اداکارانہ صلا حیتوں سے متا ثر ہو کر اجے نے ہی پر کا ش کو کر ینہ کو راج نیتی ٹو میں کاسٹ کرنے کا مشور ہ دیا تھا۔