پاکستان
29 جون ، 2017

کراچی: زیر تعمیر انڈرپاس میں 2بچے ڈوب کر جاں بحق

کراچی: زیر تعمیر انڈرپاس میں 2بچے ڈوب کر جاں بحق

کراچی میں پنجاب چورنگی کے قریب زیر تعمیر انڈرپاس دو معصوم جانیں لے گیا،زیر تعمیر انڈر پاس کے گرد نہ کوئی حفاظتی دیوار تھی، نہ کوئی اہل کار، دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، دونوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

انڈر پاس کی تعمیر تین ماہ قبل شروع ہوئی تھی جبکہ اسے ستمبر میں مکمل ہونا ہے۔

بے انتظامی، رحمت کو زحمت میں کیسے تبدیل کرتی ہے؟اس کا جواب کراچی کے ان ماں باپ سے پوچھیں جن کے دو بچے بارش میں نہانے کیلئے نکلےاور پنجاب کالونی کی سب میرین چورنگی پر زیر تعمیر انڈر پاس میں ڈوب کر مر گئے۔

ماں کہتی ہے کہ بچوں کو اُدھر جانے سے منع کیا تھا، مگر بچوں کو بارش میں نہانے سے کون روک سکتا ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے 8اور 10سالہ مون اور آفتاب نامی بچوں کی لاشیں نکال کر جناح اسپتال منتقل کیں جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

سیکریٹری بلدیات کے مطابق ٹریفک پولیس اور عملہ انڈر پاس میں نہانے سے روکتے ہیں مگر لوگ باز نہیں آتے۔

مزید خبریں :