10 جولائی ، 2012
کراچی… حکومت چاہے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی بھی کمی کیوں نہ کرے، لیکن ٹرانسپورٹ اتحاد نے پہلے ہی عندیا دے دیا کہ وہ بسوں کے کرائے کم نہیں کرینگے ۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے بتایا کہ گذشتہ سال جب کرائے بڑھائے تھے تو ڈیزل کی قیمت 93 روپے فی لٹر جبکہ سی این جی 48 روپے فی کلو تھی۔ حکومت کی طرف سے کی گئی کمی کے بعد اس وقت ڈیزل 97 روپے 50 پیسہ فی لٹر جبکہ سی این جی 70 روپے 63 پیسہ فی کلو ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ارشاد بخاری نے بتایا کہ اس وقت کراچی میں 60 فیصد بسیں سی این جی پر منتقل ہوچکی ہیں۔ جب ٹرانسپورٹرز کے وارے میں آیا تو پھر کرائے کم کردینگے ورنہ ممکن نہیں۔