کاروبار
10 جولائی ، 2012

سندھ اور اسکاٹش کمپنیوں میں 2 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کے معاہدے

سندھ اور اسکاٹش کمپنیوں میں 2 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کے معاہدے

گلاسگو … اسکاٹ لینڈ کی مختلف کمپنیوں اور حکومت سندھ کے مختلف اداروں کے درمیان 2 بلین ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کے 6 ایم او یوز پر دستخط ہوگئے ہیں۔ گلاسگو میں ایک تقریب کے دوران حکومت سندھ اور اسکاٹ لینڈ کی مختلف کمپنیوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت ناموں پر دستخط کیے گئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے کی۔ وفد میں وفاقی وزیر بابر غوری، پیر مظہر الحق، رضا ہارون، فیصل سبزواری، صغیراحمد، عادل صدیقی اور کمشنرکراچی روشن شیخ شامل تھے۔ 4 مفاہمتی یادداشت نامے اسکاٹش بزنس گروپ کے 4معاہدے سندھ حکومت، پورٹ قاسم اتھارٹی، کراچی پورٹ ٹرسٹ، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے درمیان ہوئے۔ یادداشت نامے کے تحت روزانہ 100 ملین گیلن سمندر کے کھارے پانی کو میٹھے پانی میں تبدیل کیا جائے گا اور یہ معاہدہ تقریباً 2 بلین ڈالرز کا ہے جبکہ دو یادداشت نامے گلاسگو کی (University of Strathclyde) اور این ای ڈی یونیورسٹی کراچی، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جامشورو کے درمیان ہوا، جس کے تحت ریسرچ پروگرام اور اساتذہ کے تبادلے کئے جائیں گے۔

مزید خبریں :