پاکستان
30 جون ، 2017

کمانڈنٹ ایف سی پارا چنار کو تبدیل کردیا گیا، آئی ایس پی آر

کمانڈنٹ ایف سی پارا چنار کو تبدیل کردیا گیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ کمانڈنٹ ایف سی پارا چنار کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پارا چنار دھماکوں میں ملوث عناصر کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں کیا جائے گا جب کہ کمانڈنٹ ایف سی پارا چنار کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقات اور جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکیورٹی کے لئے پارا چنار میں مزید سیکیورٹی بھیجی جارہی ہے۔

22 جون کو پارا چنار میں کڑمان اڈہ کے قریب لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے کہ یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوگئے جس کے نتیجے میں 75 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ پارا چنار حملے کے متاثرہ افراد کے اہلخانہ کے مطالبات میں سے ایک یہ بھی تھا کہ کمانڈنٹ ایف سی کو تبدیل کیا جائے۔

مزید خبریں :