16 دسمبر ، 2024
خرم خان نیوزی لینڈ کے شہر ٹائیپو میں ہونے والی آئرن مین چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے۔
جیو نیوز کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے خرم خان واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے آئرن مین 70.3 ورلڈ چیمپئن شپ میں سبز ہلالی پرچم لہرایا۔
ٹرایتھلون طرز کے ایونٹ میں 119 ممالک کے 6 ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیا ور پاکستانی ایتھلیٹ نے اپنی مدد آپ تحت ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
چیمپئن شپ میں 1.9 کلومیٹر کی سوئمنگ اور 90 کلومیٹر کی بائیک رائیڈشامل تھی جب کہ 21.1 کلو میٹر کی دوڑ بھی مقابلےکاحصہ تھی۔
پاکستان کے خرم خان نے پورا سرکٹ 5 گھنٹے 32 منٹ اور 52 سیکنڈ میں مکمل کیا۔
خرم خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی پرچم پہلی بارآئرن مین ورلڈ چیمپئین شپ میں لہرانا اعزاز ہے، آئندہ ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں بھی ملک کی نمائندگی کروں گا۔