10 جولائی ، 2012
اسلام آباد … وفاقی ملازمین کیلئے خوش خبری ہے کہ ان کے یومیہ ٹی اے ڈی اے میں 300 فیصد تک اضافے کی تجویزہے اور اس سلسلے میں سمری تیار کرلی گئی ہے جو جلد وزیر اعظم کو بھیج دی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ گریڈ 22 کا ٹی اے ڈی اے ایک ہزار سے بڑھ کر 3 ہزار روپے یومیہ کرنے اور گریڈ 21 کیلئے ٹی اے ڈی اے ایک ہزار روپے سے بڑھا کر ڈھائی ہزار روپے یومیہ کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔ گریڈ 20 کا ٹی اے ڈی اے 825 روپے سے بڑھا کر 1850 روپے یومیہ ہوسکتا ہے، گریڈ 19 کا یومیہ ٹی اے ڈی اے 825 سے بڑھا کر 1650 کرنے کا امکان ہے۔ سمری کے مطابق گریڈ 17 اور 18 کیلئے ٹی اے ڈی اے 640 روپے سے بڑھا کر 1280 روپے یومیہ کیا جاسکتا ہے جبکہ گریڈ 12 سے 16 کیلئے یہ رقم یومیہ 600 روپے سے بڑھا کر 840 روپے کی جاسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 5 سے 11 تک کے ملازمین کیلئے ٹی اے ڈی اے 440 روپے سے بڑھا کر 615 روپے اور گریڈ ایک سے 4 کیلئے 400 روپے سے بڑھا کر 560 روپے یومیہ ٹی اے ڈی اے کی تجویز ہے۔