کھیل
02 جولائی ، 2017

چیئرمین آئی سی سی کی اگلے ماہ پاکستان آمد متوقع

چیئرمین آئی سی سی کی اگلے ماہ پاکستان آمد متوقع

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین ششانک منوہر کی اگلے ماہ پاکستان آمد متوقع ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اگلے ماہ اپنے عہدے کی مدت پوری کر رہے ہیں۔ شہریار خان نے اپنی رخصتی سےقبل آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔

شہریار خان کے قریبی زرائع کا کہنا ہے کہ شہریار خان کے اعزاز میں ہونے والی متوقع تقریب کے لیئے ششنانک منوہر کو چیئرمین پی سی بی نے خصوصی دعوت دی ہے جو ششانک منوہر نے قبول کر لی ہے اور قوی امکان ہے کہ وہ اگست کے وسط میں پاکستان آئیں گے۔

چیئرمین آئی سی سی کے دورہ سے ورلڈ الیون کی پاکستان آمد کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوگی ۔

مزید خبریں :