05 جولائی ، 2017
ہم اپنے بزرگوں سے بیٹھ کر پانی پینے کی نصیحت سنتے آرہے ہیں کیونکہ کھڑے ہوکر پانی پینا اخلاقیات کے بھی خلاف سمجھا جاتا ہے اور اس حوالے سے اب ماہرین مشورہ دے رہے ہیں۔
انسانی جسم کا دو تھائی وزن پانی کی وجہ سے ہے اس لیے زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے کیونکہ اس سے جسم میں نمی برقرار رہتی ہے اور فضول مادہ خارج ہوتاہے۔
زیادہ پانی پینے سے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہماری دائمی صحت کے لیے بہت مفید ہے اس لیے ماہرین صحت بھی ہمیں روزانہ تقریباً 8 گلاس پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔
جس طریقے سے ہم بیٹھ کر پانی پیتے ہیں اس کے کئی فواہد ہیں کیونکہ یہ سائنسی طور پر بھی ثابت ہے۔
ہربل ماہرین کا کہنا ہے کہ کھڑے ہو کر پانی پینے سے ہماری نسیں کھنچاؤ کا شکار ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ کھڑے ہو کر پانی پینے سے آپ کے پینے کی رفتار تیز ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے جوڑوں کو نقصان پہنچتا ہے۔
ماہرین کے مطابق جس طریقے سے ہم آہستہ آہستہ کھانا کھاتے ہیں اسی طرح آرام سے پانی بھی بیٹھ کر پینا چاہیئے۔
پانی جلدی میں پینے سے جسم میں آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے جس سے دل اور پھیپھڑوں کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔
اس لیے ماہرین ہمیں اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے بیٹھ کر سکون سے پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔