دنیا
05 جولائی ، 2017

امریکی و افغان فورسز کی فضائی کارروائی،62طالبان ہلاک

امریکی و افغان فورسز کی فضائی کارروائی،62طالبان ہلاک

افغان صوبے ہلمند میں امریکی اور افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں62 طالبان ہلاک اور40 زخمی ہوئے۔

ہلمند پولیس چیف کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں طالبان کے خلاف امریکی اتحادی اور افغان فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

پولیس چیف کے مطابق 48 گھنٹوں کے دوران فورسز کے فضائی حملوں میں طالبان کے اہم کمانڈروں سمیت 60 سے زائد طالبان مارے گئے اور40 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق امریکی اور افغان فورسز کے فضائی حملوں میں طالبان کا اسلحہ اور گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :