پاکستان
14 جولائی ، 2017

شریف خاندان نے جے آئی ٹی رپورٹ چیلنج کرنے کی درخواست کا مسودہ تیار کرلیا

شریف خاندان نے جے آئی ٹی رپورٹ چیلنج کرنے کی درخواست کا مسودہ تیار کرلیا

اسلام آباد: شریف خاندان نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ کو چیلنج کرنے کی درخواست کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ درخواست کل سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے جس میں رپورٹ کو چیلنج کرنے کے لیے اہم نکات درخواست میں شامل کیے گئے ہیں۔

درخواست خواجہ حارث کی سربراہی میں قانونی ٹیم کی طرف سے پیش کی جائے گی جس میں رپورٹ میں متعدد دستاویزات کو بار بار لگانے پہ اعتراض بھی شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق درخواست میں اس بات پر بھی اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل رواں سال مئی میں ہوئی تاہم اس سے پہلے سے نگرانی جاری تھی۔

درخواست میں جے آئی ٹی کے مبینہ متعصب رویے اور بعض گواہان کے بارے میں توہین آمیز زبان کےا ستعمال پر بھی اعتراض کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں بغیر تصدیق والی دستاویزات کو استعمال کرنے، حقائق کے منافی دستاویزات لف کرنے اور گواہان کے ثبوتوں کو توڑ مروڑ کر شامل کرنے پر بھی اعتراض اٹھایا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شریف خاندان کی قانونی ٹیم پہلے اس درخواست پر فیصلہ کرنے کی استدعا بھی کرے گی۔

 

مزید خبریں :