پاکستان
17 جولائی ، 2017

کراچی، مچھرکالونی سے 2خواتین سمیت 3منشیات فروش گرفتار

کراچی، مچھرکالونی سے 2خواتین سمیت 3منشیات فروش گرفتار

کراچی کے علاقے ڈاکس میں پولیس نے گھر پر چھاپے کے دوران ایک ہی خاندا ن کے 2خواتین سمیت 3منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مچھر کالونی میں منشیات فروشوں کی خفیہ اطلاع پر گھر پہ چھاپہ مارا تو وہاں سے درجنوں ہیروئن کے ٹوکن برآمد کئے گئے۔

پولیس نے مذکورہ مکان سے منشیات فروشی میں ملوث ملزم ذاکر، اس کی بیوی رخسانہ اور سالی رابعہ کو بھی گرفتار کیا ہے۔

خواتین ملزمان کو وومن پولیس اسٹیشن منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :