پاکستان
01 اگست ، 2017

’عمران خان بدکردار ہیں‘: عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑ دی

رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑ دی

Posted by Geo News Urdu on Tuesday, August 1, 2017

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

عائشہ گلالئی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ تحریک کا انصاف کے کارکن پارٹی میں کرپشن اور خواتین کی عزت کے حوالے سے احتجاج کرتے رہے ہیں لیکن تحریک انصاف کا ماحول ویسا نہیں ہے جیسا دنیا کو دکھایا جاتا ہے۔

عائشہ گلالئی کے مطابق وہ کافی عرصے سے یہ چیزیں برداشت کر رہی تھیں، تحریک انصاف دو نمبر پٹھان اپنے آپ کو پٹھان کہتے ہیں، میں خواتین کی کوئی عزت نہیں ہے اس لیے وہ اس جماعت کو چھوڑ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف کرپشن کے شواہد عمران خان پھینک دیتے ہیں۔

’عمران خان کی وجہ سے پارٹی میں ماؤں بہنوں کی عزت محفوظ نہیں‘

انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف میں پارٹی چیئرمین کی وجہ سے ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں ہے۔ 

عائشہ گلالئی نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ اگر ایسا شخص ملک کا وزیراعظم بنے گا تو اس کا خدا ہی حافظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن میں نہیں جا رہیں مگر نواز شریف اپنی جماعت میں خواتین کی عزت کو سمجھتے ہیں۔

عائشہ گلالئی نے گزشتہ روز عمران خان نے طویل ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ لوگوں کے ساتھ کرپشن کے مسائل لے کر عمران خان کے پاس گئی تھیں مگر انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔

’عمران خان نے غیرمناسب پیغامات بھیجے‘

اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے غیرمناسب پیغامات بھیجے جو کہ پریس کانفرنس میں میڈیا اور عوام کو دکھاؤں گی۔

عائشہ گلالئی کے مطابق انہیں شدید ذہنی کرب سے گزرنا پڑا، این اے ون کی ٹکٹ کے معاملے پرپارٹی کونہیں چھوڑا۔

 عائشہ گلالئی کی فیس بک پوسٹ جو کہ بعد ازاں ڈیلیٹ کر دی گئی:

عائشہ گلالئی کی فیس بک پوسٹ کا اردو ترجمہ:

’’عمران خان اور ان کے ارد گرد موجود گینگ کے غیر اخلاقی کردار ، تحریک انصاف کے کارکنوں کو ’غیراہم‘ اور ’چھوڑے کارکن‘ کہنے، خیبرپختون خوا میں عمران خان کے ایجنٹ پرویز خٹک کی حد سے بڑھتی کرپشن کی وجہ سے عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑ دی ہے۔ وہ کل پریس کانفرنس کریں گی۔‘‘

’اسمبلی کی نشست نہیں چھوڑوں گی‘

انہوں نے کہا کہ وہ اسمبلی کی نشست نہیں چھوڑیں گی کیونکہ یہ ان کے پاس عوام کی امانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کی سیاست کرتی ہیں اور اگر وہ اپنی جماعت سے ناراض بھی تھیں تو وہ عوامی ایشوز پر ہمیشہ تحریک انصاف کے ساتھ رہیں۔

یاد رہے کہ یہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران تحریک انصاف کی دوسری خاتون رہنما ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کی ہے۔

عائشہ گلالئی سے قبل تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ نے بھی پارٹی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

مسلم لیگ ن کا عائشہ گلالئی سے رابطہ 

جیو نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیرمقام نے عائشہ گلالئی سے رابطہ کیا ہے اور ان کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

عائشہ گلالئی نے پارٹی ٹکٹ کی درخواست کی تھی، نعیم الحق

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عائشہ گلالئی نےکل ایک وفد کے ہمراہ عمران خان سے چار گھنٹے طویل ملاقات کی تھی۔

نعیم الحق کے مطابق عائشہ گلالئی نے ایک حلقے سے ٹکٹ کے لیے بھی درخواست تھی ، بڑی حیرت ہے کہ وہ پارٹی سے چلی گئی ہیں۔

مزید خبریں :