پاکستان
04 اگست ، 2017

وزیراعظم نے وزرا کے کام کے طریقہ کار سے متعلق ہدایات جاری کردیں

وزیراعظم نے وزرا کے کام کے طریقہ کار سے متعلق ہدایات جاری کردیں

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزراء کے کام کے طریقہ کار سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں۔ 

وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکبا دی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، چوہدری نثار شامل نہیں

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران گزشتہ 4 سال کے دوران توانائی کے منصوبوں، مختلف وزارتوں اور متعلقہ اداروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو اپنی وزارتوں کے کاموں میں تیزی لانے اور تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانےکی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام وزراء جانفشانی کے ساتھ کام شروع کر دیں، معاشی، ترقیاتی اور توانائی کے منصوبے اولین ترجیح ہیں اور تمام وزرا ہفتہ وار بنیادوں پر اپنے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ پلان بنائیں۔

ویراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہدایت کی کہ ایک ہی وقت میں وفاقی وزیر اور وزیر مملکت بیرون ملک سفر نہیں کرسکتے اس لئے انتہائی ضروری سرکاری کام سے بیرون ملک جانا ہو تو وزیراعظم آفس کو پیشگی آگاہ کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کوئی وزیر انتہائی ضروری وزارتی کام کےسوا بیرون ملک جانے کی چھٹی نہ مانگے اور ایک ہی وقت میں وفاقی وزیر اور وزیر مملکت بیرون ملک سفر نہیں کرسکتے۔

نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی وزیر اور وزیر مملکت کا ایک ساتھ بیرون ملک جانا ناگزیر ہو تو اس حوالے سے وزیراعظم آفس کو بتایا جائے تاہم وفاقی وزرا بااختیار ہیں کہ وزیر مملکت یا سیکرٹری کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیں۔

مزید خبریں :