پاکستان
04 اگست ، 2017

چند دنوں میں وضاحت کرونگا کابینہ میں شامل کیوں نہیں ہوا، چودھری نثار

اسلام آباد:چودھری نثارعلی خان کا روات میں جلسے سے خطاب

Posted by Geo News Urdu on Friday, August 4, 2017

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ نواز کے رہنما چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں وضاحت کریں گے کہ وہ وفاقی کابینہ میں شامل کیوں نہیں ہوئے۔

روات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جھگڑوں میں پڑے ہیں، ایک دوسرے سے گالم گلوچ میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں لوگ 1985 سے چٹان کی طرح ساتھ کھڑے ہیں، آج کتنےخوش قسمت سیاست دان ہیں جن کی ایک آواز پر اتنے عوام جمع ہوجائیں؟ عزت عہدوں میں نہیں ہوتی کردار میں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقے میں باربار آوں گا، گزشتہ ادوارمیں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، ن لیگ کی حکومت آتی ہے توملک میں ترقی ہونے لگتی ہے، پورے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں۔

چودھری نثار نے کہا کہ پوٹھوہار کا خطہ وفاداروں کا علاقہ ہے، ہمارے مخالفین 8 سال اقتدارمیں رہے،کوئی ایک میگا پراجیکٹ دکھادیں؟

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ2002  سے نہیں 1985 سے میرا مان اس خطے کے لوگوں نے رکھا ہے، پوٹھوہار کی مٹی میں غیرت اور حیا ہے، حلقے کے لوگوں نے باربارمجھےمنتخب کیا یہ میرے لیے اعزازکی بات ہے، میرے حلقے کے لوگوں نے میری ایک آواز پرمیری عزت اورمان رکھا، میرے حلقےکےلوگ مجھ سے بے وفائی نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے وزیراعظم کا عہدہ تو لے لیا گیا لیکن قیادت ان سےکوئی نہیں چھین سکتا، ان کی قیادت میں پارٹی قائم رہے گی۔

چودھری نثار نے کہا کہ ملک خطرات میں گھیرا ہوا ہے، لیکن گالم گلوچ کی سیاست ہورہی ہے۔

 

مزید خبریں :