انٹرٹینمنٹ
07 اگست ، 2017

عامر خان اور ان کی اہلیہ سوائن فلو کا شکار

عامر خان اور ان کی اہلیہ سوائن فلو کا شکار

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ سوائن فلو کا شکار ہوگئے۔

عامر خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم "ٹھگ آف ہندوستان" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم سوائن فلو (بخار) نے ان کی اہلیہ اور انہیں جکڑ لیا ہے جس کی وجہ سے وہ گھر تک محدود ہوکر رہ گئے۔

عامر خان بیماری کے باعث اپنی سماجی تنظیم کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب میں بھی شرکت نہ کرسکے جس میں شاہ رخ خان سمیت دیگر نامور شخصیات مدعو تھیں۔

 عامر خان نے اپنی سماجی تنظیم پانی فاؤنڈیشن کی تقریب کے موقع پر ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ سال بھر تنظیم کے لئے محنت کرنے کے بعد جب اس کی تقریب کا موقع آیا تو وہ اور ان کی اہلیہ سوائن فلو کا شکار ہوگئے۔

عامر کی اہلیہ کرن راؤ نے کہا کہ ہم گزشتہ ایک ہفتے سے گھر تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور صورتحال پر بہت پریشان ہیں۔

دوسری جانب عامر خان کی بیماری کا سن کر ان کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ عامر خان فلم "ٹھگ آف ہندوستان" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم ان کی بیماری کے بعد فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے بھی انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

مزید خبریں :