02 فروری ، 2012
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کی قرارداد منظور کر لی گئی ،قرارداد مسلم لیگ ن کے راہنما احسن اقبال نے پیش کی۔قومی اسمبلی میں قراردادمتفقہ طورپرمنظورکی گئی۔منظور کی گئی قرار داد کے مطابق حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرفوری نظرثانی کرے اور ایک ہفتے میں سفارشات تیارکرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔قرارداد کی منظوری کے فوری بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔دوران اجلاس اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب دوران اجلاس اسمبلی کی بجلی بند ہو گئی تاہم قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نویدقمر یہی موجود ہیں وہ بجلی ٹھیک کررہے ہیں۔