پاکستان
12 جولائی ، 2012

عوام کو متوسط طبقے کی ایم کیوایم کو اکثریت دلانا ہوگی، خالد مقبول

عوام کو متوسط طبقے کی ایم کیوایم کو اکثریت دلانا ہوگی، خالد مقبول

سین انٹونیو …سین اینٹو نیومیں ایم کیو ایم امریکہ کے سالانہ کنونشن کی شاندار کامیابی پر تقریب منعقد ہوئی جس میں ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگرانِ اعلیٰ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، نگران عبادالرحمن، سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزر ارشد حسین، سینٹرل کمیٹی کے اراکین وسیم زیدی، عامر قاضی اور ایم کیو ایم انٹرنیشنل ریلیشنز ونگ کے وائس کورڈنیٹر محمد یونس نے شرکت کی۔ اس میں مو قع پر ایم کیو ایم سین اینٹو نیو کے ذمہ داران، کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہمدردوں کی بڑی تعداد میں موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاکستان کو درپیش چیلنجز اور خطرات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کواب یہ فیصلہ کر نا ہوگا کہ وہ قائدِ اعظم کا اصل پاکستان چاہتے ہیں یا جاگیرداروں ،وڈیروں، سرمایہ داروں کے شکنجے میں جکڑا ہوا پاکستان چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا فرض ہے کہ وہ ایم کیو ایم کی شکل میں ایماندار ، دیانتدار، محب ِ وطن اور مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والی پڑھی لکھی قیادت کو بھرپور اکثریت کے ساتھ پاکستان کے ایوانوں تک پہنچائیں۔ممبر سندھ اسمبلی عبدالمعیدفاروقی نے سندھ ، با لخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتِ حال اور اس کے پس پردہ عوامل سے تقریب کے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ اور پاکستان کے استحکام اور ترقی کی خاطر ہر قربانی دینے کیلئے تیارہے۔تقریب سے نگران ایم کیو ایم نارتھ امریکہ عبادالرحمن، سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی ، جوائنٹ آرگنائزر ارشد حسین اور ایم کیو ایم انٹرنیشنل ریلیشزونگ کے وائس کورڈنیٹر محمد یونس نے سین اینٹو نیو کو شاندار اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ بعدازاں سین اینٹو نیویونٹ کے انچارج سید اظہار احمد نے تقریب میں شریک مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور یونٹوں کے تمام کارکنان کو کامیاب کنونشن کے انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور میوزیکل پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :