13 جولائی ، 2012
اسلام آباد… جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم چیف الیکشن کمشنر بن گئے۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق، صدر آصف زرداری نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔ صدر مملکت نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی سفارش پر چیف الیکشن مشنر کی تقرری کی۔ فخر الدین جی ابراہیم کا نام مسلم لیگ نون نے تجویز کیا تھا جس پر بعد ازاں پارلیمانی کمیٹی نے اتفاق کیا تھا۔فخرالدین جی ابراہیم اعلیٰ عدالتی عہدوں پر فائز رہے، اس کے علاوہ انہوں نے گورنر سندھ اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا۔