Time 17 ستمبر ، 2017
پاکستان

یاسمین راشد نے ن لیگ اور اس کے فنڈز کا بھرپور مقابلہ کیا: عمران خان

— چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ڈاکٹر یاسمین راشد نےحکومت،ن لیگ اوراس کے فنڈز کا بھرپور مقابلہ کیا جس پر وہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخابات اتوار کو ہوئے جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز اور پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد تھیں۔

اگرچہ اس انتخاب میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر کئی جماعتوں کے امیدوار بھی میدان میں تھے تاہم بنیادی مقابلہ کلثوم نواز اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے درمیان تھا۔

این اے 120 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کلثوم نواز 61 ہزار 2 سو 54 ووٹ لے کامیاب قرار پائیں جبکہ یاسمین راشد 47 ہزار 66 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

اس صورتحال میں عمران خان نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا سہارا لیا اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کیا۔

<="" a><="" blockquote>"="">

ان کا کہنا تھا کہ ’یاسمین راشد نے جس عزم اور ہمت سے وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کی حمایت یافتہ مسلم لیگ ن اور اس کے بھاری فنڈز کا مقابلہ کیا انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔‘

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی آئی ورکرز،خصوصاً خواتین نےالیکشن مہم کیلیےانتھک کام کیا۔‘

مزید خبریں :