Time 18 ستمبر ، 2017
پاکستان

حکومت سے اختلافات کا تاثر درست نہیں، آئی جی سندھ

سکھر: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سے ان کے اختلافات کا تاثر درست نہیں اور انہیں سندھ حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ بھی سندھ حکومت کا ہی حصہ ہے اور کوئی ایسی چیز نہیں جو حکومت سے باہر نکل کر کام کرسکے، اسے بھی سندھ حکومت کے ماتحت ہوکر کام کرنا ہوتا ہے۔

اے ڈی خواجہ نے کہا کہ آئی جی کے اختیارات پر عدالت نے تفصیل سے کہہ دیا ہے، جو بھی قانونی آپشن ہیں وہ کھلے ہوئے ہیں جبکہ ٹرانفسرز اور پوسٹنگز آئی جی کا اختیار ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ملازم اور حکومت میں کوئی معاملات نہیں ہوتے، وزیراعلیٰ سے کوئی انتظامی اختلاف نہیں۔

محرم کی سیکیورٹی کے حوالے سے آئی سندھ نے کہا کہ پوری کوشش کریں گے کہ محرم خیر خیریت سے گزرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تانیہ کیس میں تفصیلی پریس کانفرنس ڈی آئی جی حیدرآباد کریں گے۔

مزید خبریں :