21 ستمبر ، 2017
جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
جہلم میں کارکنوں سے گفتگو میں انہوں نے کہ جب عدالت کسی طاقتور کے خلاف فیصلہ کرتی ہے تو وہ کہتا ہے مجھے کیوں نکالا۔
عمران خان نے کہا کہ بلاول اور مریم نواز نے زندگی میں کوئی کام نہیں کیا، وہ لیڈرز کیسے بن سکتے ہیں، جن لوگوں نے زندگی میں کچھ نہیں کیا وہ ملک کیسے ٹھیک کریں گے۔
ان کے مطابق زرداری نے کاغذ کا ٹکرا دکھایا اور کہا کہ مجھے پارٹی وراثت میں مل گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں بادشاہت آگئی جس وجہ سےمسلمان پیچھےرہ گئے جبکہ یورپ میں جمہوریت آگئی جس سے انہوں نے ترقی کی۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں لیڈرشپ میرٹ پر آتی ہے، لیڈر ہمیشہ جدوجہد کرکے بنتاہے، پرچی پرلکھ کر نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ یہاں ڈھائی کروڑ بچے اسکول ہی نہیں جاتے، بچے اسکول ہی نہیں جاتے تو پتا کیسے چلے گا کہ کون ذہین ہے۔
بعدازاں جہلم کے علاقے دینہ میں ایک اور جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یورپ کے اسکولوں میں امیر اور غریب کے بچے اکٹھے بیٹھتے ہیں، غریب کا بچہ جوتعلیم حاصل کر رہا ہے اس سے وہ اوپر نہیں آسکتا۔
عمران خان نے بتایا کہ پاکستان میں سوا تین کروڑ بچے سرکاری اسکولوں میں جاتے ہیں، جنہیں اوپر آنے کا موقع نہیں ملتا۔