Time 22 ستمبر ، 2017
پاکستان

21 سال بعد 30 ممالک کی بوہری برداری کی مذہبی رسومات کیلئے کراچی آمد

 

کراچی: بوہرہ برادری 2 دہائیوں بعد شہر قائد میں اپنے روحانی پیشوا کی موجودگی میں مذہبی رسومات ادا کرے گی۔

21 سال بعد بوہری برادری کے 30ممالک سے آئے سیکڑوں افراد محرم الحرام کے مرکزی اجتماعات کے لیے کراچی کا رخ کررہے ہیں۔

یکم محرم سے عاشورہ تک لگ بھگ 50 ہزار بوہری افراد اپنے روحانی پیشوا کی موجودگی میں مذہبی رسومات ادا کریں گے۔

ممبئی سے کراچی آئے سیدنا مفضل سیف الدین بوہرہ محل میں قیام کرتے ہیں اور بوہری برادری اپنے پیشوا کو ’’سیدنا ‘‘پکارتی ہے۔

انتظامیہ کے رکن نے جیو نیوز کو بتایا کہ ماہ محرم کی سالانہ مجالس کا کراچی میں ہونا ان کے لیے کسی بھی اعزاز سے بڑھ کرہے۔

کراچی میں بوہری برادری کے افراد کی تعداد 30 ہزار کے لگ بھگ ہے جب کہ دنیا بھر سے 25 ہزار داؤدی بوہرہ شہر قائد کا رخ کررہے ہیں جو یہاں 10 دن گزاریں گے۔

دوسری جانب ماضی میں بےامنی کے باعث بوہری برادری دیگر ممالک میں محرم کے مرکزی اجتماعات منعقد کرتی رہی جب کہ کراچی میں بوہری برادری کو 2012 اور2015 میں بم دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا اسی لیے اس بار سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :