Time 23 ستمبر ، 2017
پاکستان

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے مابین اہم رابطہ، اعلامیہ پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مابین قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے حوالے سے رابطہ ہوا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی اور فاروق ستار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اور دونوں رہنماؤں نے فوری ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔

نمائندہ جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان کے مابین رابطہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے فوری ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

پی ٹی آئی کا وفد شاہ محمود قریشی کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے کراچی آئے گا اور 26 ستمبر کو ملاقات ہوگی جب کہ پی ٹی آئی کے وفد میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمران اسماعیل اور فردوس نقوی شامل ہوں گے۔

مزید خبریں :