Time 30 ستمبر ، 2017
پاکستان

عمران خان کے پولیٹیکل سیکریٹری عون چوہدری کے گھر میں چوری

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری کے گھر میں چوری ہوگئی۔

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے پولیٹیکل سیکریٹری عون چوہدری کے مطابق گزشتہ رات ساڑھے 3 بجے کے قریب بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر چور داخل ہوا جو ان کے 3 موبائل فون اور 60 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگیا۔

عون چوہدری کا کہنا ہےکہ رہائش گاہ میں ان کے ساتھ والے کمرے میں نعیم الحق بھی سورہے تھے اور واردات کے وقت وہ اٹھے اور ان کے آواز لگانے پر چور بھاگ نکلا۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق یہ ایک عام چوری کی واردات لگتی ہے جس کا مقدمہ تھانہ بنی گالہ میں درج کرادیا ہے۔

مزید خبریں :