معروف آرٹسٹ تصدق سہیل 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف آرٹسٹ تصدق سہیل طویل علالت کے بعد 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بین القوامی آرٹسٹ تصدق سہیل کو ستمبر 2017 میں حالت بگڑنے پر اسلام آباد کے پی این ایس شفاء اسپتال سے کراچی کے سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن ان کی طبیعت مزید بگڑنے پر انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے۔

تصدق سہیل گزشتہ کئی ماہ سے گردوں کے عارضے سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا تھے اور نجی اسپتال میں دوران علاج آج انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر کلفٹن میں واقع طارق مسجد میں ادا کی جائے گی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دوران علاج تصدق سہیل کے اہل خانہ کی جانب سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا تاہم ان کی دیکھ بھال کے لئے مختلف آرٹس گیلریز کے نوجوان اسپتال میں موجود رہتے تھے۔

چھیاسی سالہ تصدق سہیل کو ایک بین الاقوامی آرٹسٹ کا درجہ حاصل تھا اور ان کے فنی سفر کا آغاز لندن کے سینٹ مارٹن اسکول آف آرٹس سے ہوا تھا، لندن میں کئی سال رہنے کے بعد تصدق سہیل ایک عرصے سے کراچی میں مقیم تھے۔

مزید خبریں :