Time 07 اکتوبر ، 2017
دنیا

وسطی امریکا میں سمندری طوفان ’نیٹ‘ سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

وسطی امریکا میں تباہی مچانے والےسمندری طوفان ’’نیٹ‘‘  سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی جب کہ متعدد افراد ابھی بھی لا پتہ ہیں۔

سمندری طوفان نیٹ کا رخ میکسیکو کے کیریبیئن ریزورٹس اور امریکی گلف کوسٹ کی جانب ہے اور طوفان کی شدت کیٹیگری ون تک ہونے تک ہونے کا امکان ہے۔

نیشنل ہری کین سینٹر کے مطابق طوفان کے باعث پیر تک ریاست ہنڈراس ،نیکاراگوا،مشرقی یوکیٹن اور مغربی کیوبا میں 2 سے  4 انچ اور امریکی گلف کوسٹ میں 3 سے 6 انچ تک بارشیں متوقع ہیں جس کے باعث مختلف ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :