پاکستان
Time 12 اکتوبر ، 2017

بلٹ پروف جیکٹ نے کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی جان بچالی

کراچی کے علاقے میٹروپول سگنل پر مسلح ملزمان نے ٹریفک سب انسپکٹر پر فائرنگ کردی تاہم بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے اہلکار محفوظ رہا۔

ڈی ایس پی فیریئر کنور آصف کے مطابق دو مسلح ملزمان نے ٹریول ایجنسی کے باہر ملازم کولوٹ رہے تھے کہ دفتر کے سامنے کھڑے ٹریفک اہلکار نے ملزمان پر فائرنگ کردی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے ٹریفک اہلکار پر جوابی فائرنگ کردی تاہم بلٹ پروف جیکٹ کے باعث وہ محفوظ رہے۔ ملزمان ساڑھے 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔

ٹریفک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ہیلمٹ پہنے دو مسلح افراد بینک سے نکلنے والے کمپنی کے ملازم سے جیکٹ چھیننے کی کوشش کر رہے تھے۔

’میں نے پیچھا کرنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے مجھ پر فائرنگ کردی تاہم وہ رقم لوٹنے میں کامیاب ہو گئے۔‘

مزید خبریں :