Time 16 اکتوبر ، 2017
پاکستان

الیکشن 2018: پی پی پی کا پنجاب میں بھرپور تیاری کےساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چيئرمین آصف علی زرداری نے 2018 کے انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ اس بار آر اوز الیکشن نہیں ہونے دیں گے، 2013 کے مینڈیٹ والے خوش فہمی میں نہ رہیں، پنجاب کے محاذ پر بھرپور تیاری کے ساتھ اُتر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پنجاب الیکشن پلان پر مشاورت کے دوران کیا۔

اجلاس میں عام انتخابات میں پنجاب سے ہر سیٹ پر امیدوار کھڑا کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی، پارٹی میں نئے لوگوں کو شامل کرنے کے لیے رابطے تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گيا۔

اس کے ساتھ دیہی حلقوں کو خاص طورپر ہدف بنانے کا فیصلہ بھی کیا گيا ہے۔

ذرائع نے پی پی پی کی حکمت عملی کے حوالے سے بتایا کہ سیاسی اہداف کے حصول کی حکمت عملی الگ ہوگی جبکہ انتخابی منشور میں عوامی مسائل کو فوکس کیا جائے گا۔

مزید خبریں :