پاکستان
Time 20 اکتوبر ، 2017

حنیف عباسی نے عمران خان کی منی ٹریل پر اعتراضات اٹھا دیئے

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے نااہلی کیس میں جمع کرائی گئی عمران خان کی منی ٹریل پر اعتراضات اٹھادیئے۔

مسلم لیگ (ن) کے حنیف عباسی نے عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہے جس کی سماعتیں اب اختتام کی جانب ہیں جب کہ عمران خان نے کیس میں گزشتہ دنوں اپنی منی ٹریل جمع کرائی تھی۔

جیونیوز کے مطابق کیس کے درخواست گزار حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں ان کی جانب سے عمران خان کی منی ٹریل پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

حنیف عباسی کی متفرق درخواست میں مؤقف اپنایا گیاہےکہ عمران خان نے کہا آف شور کمپنی لندن فلیٹ کی فروخت سے بنائی، لندن فلیٹ کی فروخت کے بعد بھی این ایس ایل کے اکاؤنٹ میں ٹرانزیکشن ہوتی رہی اور ایک لاکھ میں سے صرف 25 ہزار وکیل کو ادا ہوئے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ عمران خان نے جواب میں کہا نیازی سروسز بے وقعت ہو چکی ہے، عمران خان دوستوں پردیانتدار نہ ہونے کے الزامات لگاتے ہیں لہٰذا غلط بیانی پر آرٹیکل ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے۔


مزید خبریں :