پاکستان
15 جولائی ، 2012

پانی کی قلت ،پاک بحریہ نے11ہزار ٹن پینے کا پانی گوادرپہنچایا

گوادر…پاک بحریہ نے گوادر میں پانی کی کمی پورا کرنے کیلئے دو جہازوں کے ذریعے گیارہ ٹن پینے کاپانی فراہم کردیااور مزید فراہمی کے لئے جہاز متعین کردئیے ہیں ۔ پاکستان نیوی نے اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر 2جہاز پی این ایس معاون اور پی این ایس مدد گار کوتقریباً 1100ٹن پینے کے صاف پانی کے ساتھ گوادر روانہ کیا۔ یہ پانی مقامی انتظامیہ کے تعاون سے شہریوں میں تقسیم کردیا گیا۔پاکستان نیوی نے مزید پانی کی فراہمی کیلئے بھی جہاز متعین کردیئے۔پاک بحریہ کی جانب سے کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے امدادی کارروائی کی نگرانی کی۔بلوچستان میں نہایت کم آبی وسائل اور قلیل بارشوں کے باعث پانی کی شدید قلت سے عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔پاک بحریہ کی جانب سے کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس پوری امدادی کارروائی کی نگرانی کی۔

مزید خبریں :