Time 11 جون ، 2025
پاکستان

پاکستان نے بھارتی وزیرخارجہ کے بیانات کو غیرذمہ دارانہ قرار دیکر مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی وزیرخارجہ کے بیانات کو غیرذمہ دارانہ قرار دیکر مسترد کردیا
بھارت اپنی سرحدوں سے باہردہشتگردی کی سرپرستی چھپا نہیں سکتا، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی ظلم کوبھی عالمی برادری سے نہیں چھپا سکتا: دفترخارجہ— فوٹو:فائل

پاکستان نے بھارت کی پاکستان مخالف مہم کو گمراہ کن اور جھوٹا بیانیہ قرار دے دیا۔

دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے غیر ذمے دارانہ بیانات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اعلیٰ سفارتکاروں کو امن و ہم آہنگی کا پیغام دینا چاہیے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت اپنی سرحدوں سے باہردہشتگردی کی سرپرستی چھپا نہیں سکتا، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی ظلم کوبھی عالمی برادری سے نہیں چھپا سکتا۔

پاکستان نے بھارت کوحالیہ اشتعال انگیزاقدامات کا جواز تراشنے سے باز رہنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ پاکستان امن، بات چیت اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے، پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کی مکمل صلاحیت اورعزم رکھتا ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق بھارتی بیانیہ ناکام فوجی مہم جوئی کے بعد مایوسی کا عکاس ہے۔

مزید خبریں :