15 جولائی ، 2012
پشاور…وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا امیر حیدر خان ہوتی نے مردان ایسٹرن اور ویسٹرن بائی پاس کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں پر ایک ارب اکیانوے کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ میگا پراجیکٹس کے افتتاحی تقریب سے امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ مردان شہر کے گرد رنگ روڈ کی تعمیر شہر کی ترقی و خوشحالی کا باعث بنے گی۔ وزیر اعلیٰ نے ملاکنڈ روڈ پر واقع تبلیغی مرکز کے قریب اوور ہیڈ پل کی منظوری بھی دی جس پر ایک کروڑ 28 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ مردان ایسٹرن اور ویسٹرن بائی پاس پر کوئی ٹال ٹیکس وصول نہ کیا جائے۔