15 جولائی ، 2012
لاہور…لاہور کے علاقے ٹاوٴن شپ گرین ٹاوٴن میں موٹرسائیکل سوار تین ڈاکووٴں نے دن دیہاڑے تین دکانیں لوٹ لیں اور فائرنگ کر کے ایک راہگیر کو زخمی کر دیا۔جس پر تاجروں نے ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔عظمت چوک گرین ٹاوٴن اور عمر چوک ٹاوٴن شپ میں موٹرسائیکل سوار تین ڈاکووٴں نے تین دکانوں سے 20 لاکھ روپے مالیت کا کیش لوٹا اور خوف وہراس پھیلانے کے لئے فائرنگ کر دی جس سے ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔تاجروں نے دکانیں بند کرکے احتجاج کیا۔مظاہرین نے ٹائر جلائے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ان کا کہنا تھا کہ وارداتیں آئے روز کا معمول بن چکی ہیں لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیں کرتی۔