03 فروری ، 2012
لندن … ملکہ الزبتھ کی تاجپوشی کی 60ویں سالگرہ کی تقریبات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ملکہ الزبتھ کو برطانیہ کا تاج پہنے پیر کو60برس مکمل ہورہے ہیں۔ 21اپریل 19سو26کوپیداہونیوالی الزبتھ الیگزینڈا میری کو ملک میں محض معاون کاکردار اداکرناتھا۔ان کے والدجارج پنجم کے انتقال کے بعد تاج ان کے انکل ایڈورڈہشتم نے سنبھالاتھامگرامریکی بیوہ سے پسند کی شادی کرنے کے سبب انہیں تخت چھوڑنا پڑا۔ان کے بھائی جارج ششم کوتاج منتقل ہوا اوریہ وہ وقت تھا جب شہزادی کی قسمت میں ملکہ بننالکھ دیاگیاتھا۔وہ اپنی بہن مارگریٹ کیساتھ بکنگھم پیلس منتقل ہوئیں اور جنگ عظیم دوم کے دوران ان کا قیام ونڈسرکاسل میں تھا۔نوجوانی ہی میں انہوں نے فوج میں شمولیت اختیارکی۔جنگ ختم ہونے کے بعد انہوں نے اکیسویں سالگرہ جنوبی افریقامیں منائی جہاں انہوں نے خودکو دولت مشترکہ کی خدمت کیلیے وقف کرنیکااعلان کیا۔وطن واپسی پران کی اپنے کزن لیفٹیننٹ فلپ ماونٹ بیٹن سے ہوئی جویونان کے شہزادہ اینڈریوکے بیٹے اورملکہ وکٹوریاکے پڑپوتے تھے۔دونوں کی شادی 19سو47میں ہوئی۔جوڑے کاپہلابیٹاشہزادہ چارلس تھے جو19سو48میں پیداہوئے اورپھرشہزادی این ،شہزادہ اینڈریواورشہزادہ ایڈورڈپیداہوئے۔19سو52میں شہزادی الزبتھ کینیاکے دورے پرتھیں جب بادشاہ جارج کی اچانک موت کی خبرآئی اوروہ ملکہ الزبتھ دوم کی حیثیت سے وطن لوٹیں۔ان کی رسم تاجپوشی 2جون 19سو53کو27برس کی عمر میں ہوئی۔جوانی میں خاتون کی ملکہ کی حیثیت سے تاجپوشی پرجواعتراضات سامنے آئے تھے وہ رفتہ رفتہ دم توڑگئے ۔