پاکستان
15 جولائی ، 2012

کراچی میں فائرنگ کے واقعات ، پولیس اہلکار سمیت 6 افرادہلاک

کراچی…کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 6 افراد کو قتل جبکہ متعدد کو زخمی کردیا گیا۔ سائٹ میں پیر آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی آئی ڈی پولیس اہلکار انیس جاں بحق ہوگیا، اورنگی ٹاوٴن اقبال مارکیٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے علی جاوید نامی پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، ملیر کے علاقے غازی ٹاوٴن میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے عثمان اور ایاز نامی افراد کو زخمی کردیا جنھیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اسی دوران عثمان دم توڑ گیا جبکہ ایاز اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ملیر غازی ٹاوٴن میں ہی نائی کی دکان پر مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے کاشف اور ساجد کو زخمی کردیا جس کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے۔ نیو کراچی سیکٹر فائیو ڈی میں فائرنگ کر کے عامر گبول نامی شخص کو قتل کردیا گیا۔کلفٹن میں زمزمہ کمرشل اسٹریٹ کے قریب کار سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے دلاور نامی شخص کو قتل کردیا۔ ملیر جعفر طیار سوسائٹی سے چھبیس سالہ ابو تراب کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا،کورنگی میں ذاتی جھگڑے پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :