کھیل
16 جولائی ، 2012

پاک بھارت کرکٹ کی بحالی عوام کیلئے خوشی کی بات ہے، مصباح

پاک بھارت کرکٹ کی بحالی عوام کیلئے خوشی کی بات ہے، مصباح

لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریزدونوں ملکوں کی عوام کیلئے خوشی کی بات ہے جبکہ ٹی 20 ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ امیدکرتے ہیں کہ بھارت کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آئے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی کھلاڑیوں کیلئے بھی خوش آیندہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ عوام کی خواہش ہوتی ہے تو کھلاڑیوں پرپریشر بہت ہوتاہے۔ مصباح نے کہا کہ پاک بھارت سیریزمیں ہمیشہ زبردست مقابلہ ہوتاہے، کھلاڑی اچھی سے اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کرتے ہیں۔اس موقع پر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریزدنیابھرکے شائقین کیلئے اچھی خبرہے، پاک بھارت سیریزمیں عوام کی امیدیں بہت زیادہ ہوجاتی ہیں۔

مزید خبریں :