16 جولائی ، 2012
ممبئی … بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے پرستار ہوجائیں تیار کیونکہ آخر کار طے پا گئی ہے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی فلم تلاش کی ریلیز ڈیٹ۔ عامر خان کی فلم تلاش تکمیل کے مختلف مراحل کے دوران شکار رہی ہے بہت سے تنازعات کا۔ پہلے کہا گیا کہ تلاش ودیا بالن کی فلم کہانی سے متاثر ہوکر تیار کی گئی ہے پھر کہا گیا کہ فلم کا کلائمیکس دوبارہ شوٹ کیا جائے گا اور جب ان تمام مشکلات کے باوجود فلم تیار کرلی گئی تو اس کی ریلیز ڈیٹ پر اختلافات کھڑے ہوگئے ۔ایسے میں آخرکار مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے بھی زبان کھولی اور فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، جو ہے 30 نومبر۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ اس ڈیٹ کو فلم ضرور ہی ریلیز کردی جائے گی۔ اب دیکھتے ہیں عامر کی بات سچ ثابت ہوتی ہے یا پھر تلاش مزید تاخیر کا شکار ہوتی ہے۔