03 فروری ، 2012
پشاور … پشاور کے نواحی علاقہ اچینی میرا میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے۔ تاہم دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سربند کی حدود میں اچینی میرا کے مقام پر پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے۔ کہ اس دوران ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا ہوا تاہم دھماکے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیاگیا۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس کے مطابق شر پسند باڑہ کی حدود سے داخل ہوئے اور کارروائی کے بعد فرار ہوگئے۔