Time 28 نومبر ، 2017
پاکستان

راجن پور میں اسپیشل بچوں کے لیے اسپورٹس گالا کا انعقاد

پروگرام کے اختتام پر جیتنے والے بچوں میں میڈلز بھی تقسیم کیے گئے—۔جیو نیوز اسکرین گریب

راجن پور: صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور کے ایک اسپیشل اسکول میں اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران قوت سماعت سے محروم اور جسمانی طور پر کمزور بچوں کے درمیان کرکٹ، فٹ بال اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔

اس اسپورٹس میلے میں بوری دور، کرکٹ، فٹ بال، لانگ جمپ اور دوڑ کے مقابلے شامل تھے۔

بچوں کے درمیان بوری دوڈ میں کوئی گرا تو کسی نے منزل کو پاکر خوشی کا اظہار کیا، مقابلوں کے دوران سماعت سے محروم بچوں نے ہاتھوں سے 'لَو پاکستان' (Love Pakistan) کا سائن بنا کر شرکاء کو حیران کر دیا۔

جیو نیوز اسکرین گریب—۔

اس موقع پر بچوں کے اساتذہ کا کہنا تھا، 'معذوری ایک الگ چیز ہے مگر بچوں نے آج ثابت کردیا ہے کہ یہ نارمل سے بھی بڑھ کر ہیں، آج ہم یہاں پر بہت خوش ہیں کہ ہمارا پیغام پوری دنیا میں جارہا ہے'۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس قسم کے پروگرامز کی حکومتی سرپرستی ضروری ہے اور اگر حکومتی سرپرستی حاصل ہو تو یہ بچے بھی پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

پروگرام کے اختتام پر جیتنے والے بچوں میں ٹرافی اور میڈلز بھی تقسیم کیے گئے۔

مزید خبریں :