Time 30 نومبر ، 2017
پاکستان

کینیڈا کا سب سے بڑا تعلیمی ایوارڈ پاکستانی نوجوان کے نام

کینیڈا کا سب سے بڑا تعلیمی ایوارڈ اپنے نام کرنے والے سلمان چوہدری—۔جیو نیوز

لاہور: کچھ لوگوں کو تعلیم حاصل کرنے کا جنون ہوتا ہے  اور اس جنون میں ملک کا نام روشن کرنے کا جذبہ بھی شامل ہو جائے تو سونے پر سہاگہ ہوجاتا ہے۔

کینیڈا کا سب سے بڑا تعلیمی ایوارڈ اپنے نام کرنے والے پہلے پاکستانی سلمان چوہدری بھی ایک ایسے ہی نوجوان ہیں، جنہیں ارتھ اینڈ اسپیس سائنس میں مسلسل بہترین کارکردگی دکھانے پر کینیڈا کے سب سے بڑے تعلیمی اعزاز، 'کوئینز ایوارڈ' سے نوازا گیا۔

سلمان چوہدری پہلے پاکستانی ہیں، جنہیں کینیڈا کے 'کوئینز ایوارڈ' سے نوازا گیا—۔جیو نیوز اسکرین گریب

سلمان نے جہاں ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے، وہیں ان کے والدین بھی بیٹے کی کامیابی پر بے حد خوش اور نازاں ہیں۔

سلمان کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو کینیڈا کا سب سے بڑا ایوارڈ دیا گیا، جس پر وہ بہت فخر بہت محسوس کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سلمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یونیورسٹی میں بہترین کارکردگی دکھائی اور ٹاپ کیا۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ انہیں ان کے بڑوں کی دعاؤں سے ملا ہے اور وہ اس محنت کو جاری رکھتے ہوئے ترقی کے مزید زینے طے کرنا چاہتے ہیں۔

سلمان چوہدری ترقی کے مزید زینے طے کرنا چاہتے ہیں—۔جیو نیوز اسکرین گریب

واضح رہے کہ ماضی میں یہ کوئینز ایوارڈ کینیڈا کے دو وزرائے اعظم "کم کیمبل" اور "پیئر ٹروڈو" نے حاصل کیا تھا۔


مزید خبریں :