Time 05 دسمبر ، 2017
پاکستان

سندھ ہائیکورٹ کا لیاری ایکسپریس وے کا کام 21 دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے لیاری ایکسپریس وے کا کام 21 دسمبر تک مکمل کرتے ہوئے اسے یکم جنوری 2018 تک عوام کے لئے کھولنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے لیاری ایکسپریس وے منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ دینے کے کیس کی سماعت کی۔ 

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ لیاری ایکسپریس وے کا  3 ارب روپے کا منصوبہ 2003 میں مکمل ہونا تھا اور منصوبہ آج تک مکمل نہ ہوا جب کہ اس کی لاگت 23 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔ 

عدالت نے حکم دیا کہ منصوبہ 21 دسمبر تک مکمل کیا جائے اور لیاری ایکسپریس وے کو عوام کے لئے یکم جنوری 2018 تک کھول دیا جائے۔

عدالت نے عندیہ دیا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔ 

مزید خبریں :