Time 13 دسمبر ، 2017
پاکستان

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے پارٹی انتخابات کی کارروائی مزید آگے بڑھانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات کی کارروائی مزید آگے بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے پارٹی انتخابات کی تفصیلات مانگ لیں۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے بانی رکن یوسف علی کی درخواست پر آج فیصلہ سنانا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے  تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات کی کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے پارٹی انتخابات کی تفصیلات مانگ لیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں پی ٹی آئی کو کہا ہے کہ وہ اپنے انتخابی نتائج، امیدواروں اور ووٹوں کی تفصیل پیش کرے۔

تحریک انصاف کو امیدواروں کے پینل کی تفصیلات اور کاغذات نامزدگی بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں آج کوئی پیش نہیں ہوا جب کہ کمیشن نے کیس پر مزید کارروائی 18 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔ 

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے بانی رکن یوسف علی نے پی ٹی آئی کے پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست کی تھی۔

مزید خبریں :