پاکستان
Time 16 دسمبر ، 2017

پشاور: گیس سلینڈر پھٹنے سے گاڑی تباہ، 11 افراد زخمی

 گیس سلینڈر پھٹنے سے گاڑی تباہ ہوگئی—۔فوٹو/جیو نیوز

پشاور:صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقہ خزانہ میں گیس سلینڈر پھٹنے سے ایک گاڑی تباہ ہوگئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ 

 سلینڈر پھٹنے سے 11 افراد زخمی ہوئے—۔فوٹو/جیو نیوز

پولیس کے مطابق چارسدہ روڈ پر سی این جی اسٹیشن پر گیس بھرواتے ہوئے گاڑی کا سلینڈر پھٹ گیا، جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق سلینڈر پھٹنے سے 11 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق 7 معمولی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق چار زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بدستور زیر علاج ہیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


مزید خبریں :