Time 16 دسمبر ، 2017
پاکستان

سابق وزیراعظم نوازشریف کل لندن سے وطن واپس پہنچیں گے

نوازشریف 17 دسمبر کی صبح 8 بجے لاہور پہنچیں گے، فوٹو/فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف کل لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں نوازشریف کو حاضری سے ایک ہفتے کے لیے استثنیٰ دیا تھا جس کے بعد وہ لندن روانہ ہوگئے تھے۔

جیونیوز کے مطابق میاں نوازشریف آج لندن سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے اور کل لاہور پہنچیں گے۔

نوازشریف کی ٹکٹ کا عکس: جیونیوز

نوازشریف قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے آج شام 7 بج کر 10 منٹ پر لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گے اور کل صبح 8 بجے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کے ساتھ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی پاکستان آئیں گے۔

واضح رہےکہ شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔

مزید خبریں :